ابنا: صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج تہران میں مصر کے انقلاب میں کام آنے والوں کے اھل خانہ سے ملاقات میں کہا کہ ملت مصر آزادی اور عدل وانصاف کا مطالبہ کرنے والی قوموں میں سب سے آگے آگے ہے اور ملت ایران ان اھداف کو حاصل کرنے میں ملت مصر کا ساتھ دے گي۔
انہوں نے ایران اور مصر کی قوموں کے تاریخي تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ایران کی ملت و حکومت ملت مصر کی ضرورتون کو پورا کرنے پر آمادہ ہیں کیونکہ مصر کی ترقی کو اپنی ترقی اور تمام حریت پسند قوموں کی ترقی سمجھتی ہیں۔
صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے سامراج اور صیہونیت کو مشرق وسطی کی تمام مشکلات کا ذمہ دار قراردیا اور کہا کہ اس وقت مغربی ممالک تیل سے مالا مال ملکوں کے ایک ہزار پانچ سو ارب ڈالروں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور اس سرمائے سے اپنی ترقی کے لئے اور اپنی اقتصادی مشکلات کو حل کرنے کے لئے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت ایران اور مصر کی دوستی سامراج اور صیہونیت کی بیخ کنی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ .......
/169