15 جون 2012 - 19:30

مصر میں آج صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہوئي۔

ابنا: صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اخوان المسلمین کے امید وار محمد مرسی اور سابق ڈکٹیٹر حکومت کے آخری وزیراعظم احمد شفیق کے درمیاں مقابلہ ہے۔ کل بھی صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالے جائيں گے۔

مصر میں سابق صیہونیت نواز ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی حکومت کی سرنگونی کے بعد سے جس نے مصر پر تیس برس تک حکومت کی یہ پہلے صدارتی انتخابات ہیں۔

یاد رہے مصر کی آئينی عدالت نے انتخابات سے اڑتالیس گھنٹے قبل پارلیمنٹ کی تحلیل اور سابق حکام پر انتخابات میں پابندی کے قانون کو کالعدم قراردیا تھا۔

مصر کی آئينی عدالت کے ان فیصلوں کے بعد مصر میں دسیوں ہزار لوگوں نےالتحریر اسکوائر پر مظاہرے کئے تھے اور فوجی کونسل کے استعفی کا مطالبہ کیا تھا۔ .......

/169