ابنا: علی سعید لو نے آج حکومت کی ویب سائٹ سے گفتگو میں گذشتہ مذاکرات اور روس کے وزیر خارجہ کے دورہ تہران کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ماسکو مذاکرات میں بیس فیصد تک یورینیم افزودہ کرنے کے اسلامی جمہوریہ ایران کے حق کے تحفظ کے ساتھ جو کہ ایران کی ریڈ لائين ہے مثبت رہیں گے۔
ماسکو میں اٹھارہ اور انیس جون کو ایران اور پانچ جمع ایک کے مذاکرات ہونے والے ہیں۔ یہ مذاکرات مشترکہ نکات پر ہونگے۔
علی سعید لو نے حالیہ شانگھائي اجلاس کے نتائج کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گذشتہ برسوں میں شانگھائي تنظیم کے اجلاس میں مبصر کی حیثیت سے فعال شرکت کی ہے اور ہماری کوشش جاری ہے کہ ہم اس تنظیم کے مکمل رکن بن جائيں۔
....... /169