13 جون 2012 - 19:30

مصر کے عوام نے قاہرہ ميں آئيني عدالت کي عمارت کے سامنے مظاہرے کرکے مبارک کي باقيات پر سياسي سرگرميوں ميں حصہ لينے پر پابندي کے قانون کي منظوري کا مطالبہ کيا ہے-

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو چھے اپريل تحريک نامي گروہ کے ارکان اور بعض ديگر تنظيموں کے حاميوں نے مظاہرے کرکے احمد شفيق کے سلسلے ميں قانون حذف يا سابق ڈکٹيٹر حسني مبارک کي باقيات پر سياسي سرگرميوں ميں حصہ لينے پر پابندي کے قانون کے نفاذ کا مطالبہ کيا-

مظاہرين نے احمد شفيق کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہيں ہو جاتے وہ اس عدالت کے سامنے اپنے مظاہرے جاري رکھيں گے- يہ ايسے عالم ميں ہے کہ جب پوليس اور فوج نے مظاہرين کو آئيني عدالت کي عمارت ميں داخل ہونے سے روکنے کے ليے پوري عمارت کو اپنے محاصرے ميں لے ليا تھا-

.......

/169