عراق کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکوں میں بیالیس افراد جان بحق ہوئے ہیں۔ شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق بغداد اور حلہ میں دہشتگردانہ کاروائيوں میں پچاس افراد جاں بحق اور ایک سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔حلہ میں دو کار بم دھماکے ہوئےہیں جن میں بیس افراد جان بحق اور اڑتیس زخمی ہوئےہیں جبکہ بغداد میں پانچ دہشتگردانہ کار بم دھماکوں میں اٹھائيس افراد جاں بحق اور ستر زخمی ہوئے ہیں۔عراقی پولیس کے مطابق ابھی تک کسی گروہ یا فرد نے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ ادھر عراقی پولیس کے مطابق کاظمین کے روضے کے راستے میں نصب شدہ پانچ بموں کا پتہ لگاکر انہیں ناکارہ بنادیا گيا ہے۔ یاد رہے پچیس رجب کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شہادت کا دن ہے۔ اس دن دسیوں لاکھ عراقی اور دیگر ملکوں کے زائرین کاظمین جاتے ہیں۔ یاد رہے عراق کے سرکاری اور غیر سرکاری حلقوں نے کہا ہے کہ عراق میں جاری دہشتگردی میں سعودی عرب ملوث ہے۔
عراقی پولیس کے مطابق ابھی تک کسی گروہ یا فرد نے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔
ادھر عراقی پولیس کے مطابق کاظمین کے روضے کے راستے میں نصب شدہ پانچ بموں کا پتہ لگاکر انہیں ناکارہ بنادیا گيا ہے۔
یاد رہے پچیس رجب کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شہادت کا دن ہے۔ اس دن دسیوں لاکھ عراقی اور دیگر ملکوں کے زائرین کاظمین جاتے ہیں۔
یاد رہے عراق کے سرکاری اور غیر سرکاری حلقوں نے کہا ہے کہ عراق میں جاری دہشتگردی میں سعودی عرب ملوث ہے۔.......
/169