ابنا: موصولہ خبروں کے مطابق سيکڑوں کي تعداد ميں فلپائيني شہري دارالحکومت منيلا ميں امريکي سفارت خانے کي عمارت کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے اپنے ملک ميں امريکي فوجيوں کي تعداد ميں اضافے کے خلاف زبردست احتجاج کيا-
مظاہرين کا کہنا تھا کہ امريکہ اور فلپائن کي مشترکہ فوجي مشقيں ملکي اقتدار اعلي کي خلاف ورزي ہيں- مظاہرين کا يہ بھي کہنا تھا کہ امريکي ہمارے ملک کو اپني فوجي چھاؤني ميں تبديل کرنے کي کوشش کر رہا ہے-
حکومت فلپائن نے انيس سو بانوے ميں عوام مطالبے کے پيش نظر امريکہ سے دو فوجي چھاؤنياں خالي کرالي تھيں- اگر چہ امريکي حکام نے سرد جنگ کے بعد مجبور ہوکر فلپائني عوام کے مطالبات کے آگے گھٹنے ٹيک ديئے تھے ليکن جنوبي چين کے اس ساحلي ملک کي اسٹريٹيجک پوزيشن کي وجہ سے واشنگٹن ايک بار پھر اس علاقے ميں اپني فوجي موجودگي کو تقويت دينے کي بھرپور کوشش کر رہا ہے -.......
/169