11 جون 2012 - 19:30

نيٹو سپلائي کي بحالي کے بارے ميں پاکستان اور امريکہ کے درميان مذاکرات کي ناکامي کے بعد امريکي وفد کو پاکستان سے واپس بلاليا گيا ہے.

ابنا: امريکہ اور پاکستان کے درميان جاري مذاکرات ميں نيٹو کي سپلائي بحال کرنے پر کوئي اتفاق نہيں ہوسکا اور مذاکرات عملي طور پر ناکام ہوگئے ہيں-

مذاکرات  کي ناکامي کے بعد امريکہ نے پير کي شام اپنے نمائندہ وفد کو پاکستان سے واپس بلاليا ہے-

کہا جارہا ہے کہ نيٹو سپلائي کي ٹرانزٹ فيس کے بارے ميں دونوں ملکوں کے درميان شديد اختلافات پيدا ہوگئے ہيں- پاکستان اپني سرزمين سے گزرنے والے نيٹو کے ہر ٹرک پر ايک ہزار ڈالر ٹرانزٹ فيس کا مطالبہ کر رہا ہے- امريکہ اب تک صرف دوسو بچاس ڈالر في ٹرک پاکستان کو ادا کرتا رہا ہے جو پاکستان کے خيال ميں بہت معمولي فيس ہے-

پاکستان نے گزشتہ نومبر ميں نيٹو کي سپلائي اس وقت بند کردي تھي جب افغانستان ميں تعينات نيٹو فوج کے ہيلي کاپٹروں نے پاکستاني سرحدي چيک پوسٹ کو اپنے حملے کا نشانہ بنايا تھا- اس حملے ميں چوبيس پاکستاني فوجي ہلاک اور درجنوں زخمي ہوگئے تھے-.......

/169