ابنا: عراقی وزارت داخلہ نے آج کہا ہے کہ پچیس رجب حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کی آمد کی مناسبت سے کاظمین شہر اور زائرین کے تحفظ کے لۓ حفاظتی انتظامات سخت کر دیۓ گۓ ہیں اور زائرین کی جانوں کے تحفظ کے لۓ تینتیس ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کۓ جارہے ہیں جبکہ اس سلسلے میں بارہ طیاروں کو بھی استعمال کیا جاۓ گا۔
اور خفیہ ایجنسی کی ساٹھ ٹیمیں زائرین کے درمیان موجود رہیں گی جن کو زائرین کے تحفظ کی ذمےداری سونپی گئي ہے۔
واضح رہے کہ دو دن قبل کاظمین میں حضرت امام موسی کاظم اور حضرت امام محمد تقی علیھم السلام کے روضہ ہاۓ مقدس کے قریب کی جانے والی دہشتگردانہ کارروائی میں ایک ایرانی شہری سمیت کم از کم سات عام شہری شہید ہوگۓ تھے۔ اس حملے میں چھبیس افراد زخمی بھی ہوۓ تھے۔
واضح رہے کہ مسلح گروہ امریکہ اور سعودی عرب سمیت خطے کے بعض ممالک کی حمایت کے ساتھ یہ ظاہر کرنے کے درپے ہیں کہ عراق کے مختلف علاقوں میں بدامنی پائي جاتی ہے۔
.......
/169