11 جون 2012 - 19:30

پاکستان کے شہر لاہور میں "وحدت- امت رسول اللہ کی سیرت کی روشنی میں" کے نام سے ایک سیمینار منعقد ہوا۔

ابنا: ادارۂ تقریب بین المذاہب پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والے اس سیمینار میں عالمی ادارہ برائے تقریب بین المذاہب کے سربراہ آیت اللہ تسخیری نے تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو اتحاد کی سخت ضرورت ہے کیونکہ سامراج مسلمانوں میں اختلافات ڈال کر اپنے مذموم اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے۔

مقررین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن مسلمانوں کی تباہی کا خواہاں ہے اور اسلام اور مسلمانوں کو تباہی سے بچانے کا واحد حل اتحاد بین المسلمین ہے۔

مقررین نے مسلمان ممالک کے درمیان اشتراکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا مرکز و محون ایک دین ہے اور ہم کو فروعی اختلافات بھلا کر بنیادی اور مشترکہ نکات پر اتحاد کرنا چاہۓ۔ اس سیمینار میں علامہ راغب نعیمی ، علامہ زبیر احمد زبیر ، مولانا احمد علی قصوری ، علامہ ساجد نقوی اور عبدالقادر روپڑی سمیت مختلف مسالک کے علماء نے خطاب کیا۔.......

/169