11 جون 2012 - 19:30

سعودی عرب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بعض شہریوں کے قتل کی خبر کی تائید کے بعد ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں سعودی عرب کے ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے اور سعودی عرب کی حکومت کو اس غیر انسانی اور غیر اسلامی عمل کا ذمہ دار قراردیا ہے۔

ابنا: عابدینی نے ایرانی قونصل خانہ کے اہلکاروں کو ایرانی شہریوں کے ساتھ  ملاقات کی اجازت نہ دینے پر سعودی حکام کی سرزنش اور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے سعودی عرب کے اس اقدام کو غیر اسلامی ،غیر انسانی اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف قراردیتے ہوئے  اس کے سنگين نتائج کی ذمہ داری سعودی حکومت پر عائد کی ہے۔....... /169