ابنا: اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری ایک مختصر بیان کے مطابق سیکریٹری خارجہ کا یہ دورہ مارچ میں پاکستانی وزیرِ خارجہ حنا ربانی کھر کے لندن کے دورے اور وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے مئی میں کیے گئے دوروں کا ایک تسلسل ہے۔
بیان میں مزید کیا گیا ہے کہ یہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان موجود دوطرفہ اعتماد، احترام اور مفادات پر مبنی گہرے اور طویل المدت تعلقات کے بارے میں برطانیہ کی وابستگی کا اظہار ہے۔
برطانوی وزير خارجہ پاکستانی کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور پاکستان کے دیگر اعلی حکا م سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔.......
/169