10 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے تیل کے وزیر نے امیر قطر کو تہران میں ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئےایرانی صدر احمدی نژاد کا دعوتنامہ پیش کردیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے تیل کے وزیر رستم قاسمی نے امیر قطر کو تہران میں ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئےایرانی صدر احمدی نژاد کا دعوتنامہ پیش کردیا ہے۔ قاسمی نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی روابط کو تاریخی قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران خلیج فارس میں ہمیشہ امن و ثبات کا خواہاں ہے۔

اس ملاقات میں شیخ حمد بن خلیفہ نے بھی دونوں ممالک کے باہمی روابط کو دوستانہ اور تاریخی قراردیتے ہوئےکہا کہ ایران علاقہ کا اہم ملک ہے اور ہم نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ہم فوجی مداخلت کے خلاف ہیں۔....... /169