10 جون 2012 - 19:30

پشاور… خيبر ايجنسي ميں ريمورٹ کنٹرول بم دھماکے ميں امن لشکر کے کمانڈر سميت 2افراد جاں بحق اور دو رضا کار زخمي ہوگئے.

ابنا: ذرائع کے مطابق خيبر ايجنسي ميں وادي تيراہ کے علاقے مستک ميں سڑک کنارے نصب ريمورٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا، جس سے ايک شخص جاں بحق اور گاڑي تباہ ہوگئي.

دھماکے کے بعد جائے وقوع پرتحقيقاتي ٹيميں پہنچ گئي تو اس دوران ايک اور دھماکا ہوگيا،جس کے نتيجے ميں امن لشکر کا کمانڈر جاں بحق اور دو رضا کار زخمي ہوگئے. زخمي ہونيوالے افراد کو اسپتال منتقل کرديا ہے. واقعہ کے بعد سيکيورٹي فورسز نے علاقے کو گھيرے ميں لے ليا ہے.  .......

/169