8 جون 2012 - 19:30

سوئزرلينڈ کے وزير خارجہ ڈيڈير بورک ہالٹر نے اپني امريکي ہم منصب سے ملاقات ميں ايران پر پابنديوں کي حمايت کي، امريکي درخواست مسترد کر دي ـ

ابنا: سوئيس وزير خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ايران کے خلاف يورپي يونين کي جانب سے عائد کي جانے والي پابنديوں پر عمل نہيں کرے گاـاستانبول ميں انسداد دہشت گردي کے موضوع پر منقعدہ کانفرنس کے موقعے پر ہونے والي اس ملاقات ميں ہليري کلنٹن نے سوئيس وزير خارجہ سے کہا کہ برن کو چاہئے کہ تہران کے خلاف يورپي يونين کي  پابنديوں کي حمايت کرے جبکہ بورک ہالٹر نے اس کا جواب نفي ميں دياـ

رپورٹ کے مطابق سوئيس وزير خارجہ نے کہا کہ ہم ايران کے خلاف يورپي پابنديوں کو قبول نہيں کر سکتےـ انہوں نے کہا کہ سوئيزرلينڈ ايران کے سينٹرل بينک پر عائد پابنديوں سے متفق نہيں ہے اور يورپي يونين کي ان پابنديوں کي حمايت نہيں کرے گاـ

برن ميں امريکي سفير ڈونالڈ ايس بيئر نے بھي اس سے پہلے کہا تھا کہ واشنگٹن کو اس بات کا افسوس ہے کہ سوئزرلينڈ نے ہنوز ايران کے خلاف پابنديوں پر عملدرآمد شروع نہيں کيا ہےـ.......

/169