7 جون 2012 - 19:30

مصر کے سابق سزا یافتہ صدر حسنی مبارک کی طرہ جیل میں حالت تشویشناک ہونے پرانہیں گذشتہ چند گھنٹوں میں پانچ بارمصنوعی تنفس دیا جا چکا ہے۔

ابنا:  غالب امکان ہے کہ حسنی مبارک کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظر انہیں سات ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل پینل کی ہدایت پر ملڑی اہسپتال یا پھر کسی دوسرے بڑے اہسپتال منتقل کر دیا جائے۔یاد رہے کہ حسنی مبارک کو تین دن پہلے مصر کی ایک عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد انہیں عدالتی حکم پر طرہ جیل منتقل کیا تھا۔ جیل منتقلی پرحسنی مبارک نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد سے ان پر ہیجانی کیفیت طاری تھی۔

درایں اثنا حسنی مبارک کی اہلیہ سوزان ثابت نے بھی حکام سے درخواست کی ہے کہ ان کے شوہر کی خرابی صحت کی بنا پر انہیں مناسب علاج کے لئے ملڑی اہسپتال منتقل کیا جائے۔

طرہ فارم ہاس جیل کی انتظامیہ نے حسنی مبارک کی خرابی صحت پر دل اور سینے کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کو جیل میں قائم انتہائی نگہداشت کے ونگ میں طلب کر لیا تھا تاکہ سابق صدر کو فوری ہنگامی علاج فراہم کیا جا سکے۔

ڈاکٹروں کی اس ٹیم نے حسنی مبارک کے معائنے کے بعد بتایا ہے کہ وہ شدید عصبی صدمے اور نروس بریک ڈن کا شکار ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق حسنی مبارک کا بلند پریشر انتہائی زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کی نبض بھی غیر معمولی تیز ہے اور انہیں سانس لینے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

........

/169