7 جون 2012 - 19:30

چين کے صدر نے تہران اور بيجنگ کے تعلقات اور تعاون کو فروغ دينے کے ليے اپنے ايراني ہم منصب کي کوششوں کو سراہا ہے-

ابنا: ہو جن تاؤ نے جمعے کے روز دارالحکومت بيجنگ ميں ايران اور چين کے وفود کي نشست کے آغاز پر ايران کے صدر محمود احمدي نژاد کے سرکاري استقبال کے پروگرام ميں کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو فروغ دينے اور تعاون ميں گہرائي لانے کے ليے جناب احمدي نژاد کي کوششيں قابل تعريف ہيں-

انہوں نے اسي طرح پرامن جوہري توانائي سے استفادے کو اسلامي جمہوريہ ايران کا مسلمہ حق قرار ديا اور کہا کہ بيجنگ کے خيال ميں ايران کے ايٹمي مسئلے کے سلسلے ميں مشترکہ نکات تک رسائي کي واحد راہ گفتگو ہے اور وہ کسي بھي قسم کي پابندي، دباؤ اور دھمکي کا پرزور مخالف ہے-

ايران کے صدر محمود احمدي نژاد نے بھي اس نشست ميں، تہران اور بيجنگ کے تعلقات کو آپسي دوستي پر مبني بتايا اور کہا کہ بہت سے علاقائي اور بين الاقوامي مسائل ميں ايران اور چين کے نظريات يکساں ہيں- انہوں نے حاليہ برسوں ميں ايران اور چين کے تعلقات ميں پيشرفت کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کا تعاون پوري طرح سے امن عالم اور اقوام کے لئے انصاف کي فراہمي کے تناظر ميں ہے- دونوں ملکوں کے سربراہوں نے اسي طرح اس ملاقات ميں ايران اور چين کے درميان ثقافتي، سائنسي، تعليمي اور سياحتي تعاون ميں فروغ کي ضرورت پر زور ديا-

ياد رہے کہ ايران کے صدر شنگھائي تعاون تنظيم کے سربراہي اجلاس ميں شرکت کے ليے منگل کي شب چين کے دارالحکومت بيجنگ پہنچے تھے اور جمعے کو تہران کے ليے روانہ ہو گئے-.....

/169