ابنا: علی رضا ضیغمی نے مھر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ بعض یورپی کمپنیوں نے ایران کے ساتھ ایران کی ریفائینریوں کے منصوبوں کو مکمل نہ کرنے کے معاہدوں کی پابندی نہیں کی ہے جس کے نتیجے میں ایران نے ان کمپنیوں کے خلاف عالمی اداروں میں شکایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی کمپنیوں کی خلاف ورزی کے بعد انہیں انتباہ دیا گيا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے نمائندوں کے ذریعے کام مکمل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چالیس یورپی کمپنیوں نے ایران کی ریفائنریوں کے منصوبے مکمل کرنے کے معاہدوں کی خلاف ورزی کی تھی لیکن انتباہ دئے جانے کے بعد تقریبا بیس کمپنیوں نے اپنے نمائندوں کے ذریعے کام مکمل کردیا ہے۔
یاد رہے یورپی یونین نے امریکہ اور صہیونی ریاست کی پیروی کرتے ہوئے ایران کے تیل کے بائکاٹ کا اعلان کیا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے اس بائيکاٹ سے یورپ ہی کو نقصان ہوگا۔
....... /169