ابنا: پاکستان کے سرکاري ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے ميں جوابي کاروائی کے دوران بيس شدت پسند مارے گئے جبکہ ايک فوجي اہلکار بھي کام آيا -
خبروں ميں بتايا گيا کہ يہ حملہ پير اور منگل کي درمياني رات کيا گيا - حملے ميں شدت پسندوں نے بھاري ہتھياروں کا استعمال کيا سرکاري حکام کے بقول سيکورٹي اہلکاروں نے بروقت جوابي کاروائي کرکے بيس شدت پسندوں کو ہلاک کرديا -
اس حملے ميں ايک سيکورٹي اہلکار ہلاک اور چار ديگر زخمي ہوئے - ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ حملے کے بعد مہمند ايجنسي کو جانےوالے راستوں کو بند کرديا گيا ہے
گذشتہ نومبرميں امريکا کي زيرقيادت نيٹو فوج کے ہيلي کاپٹروں نے سلالہ چيک پوسٹ پر حملہ کيا تھا جس ميں بيس سے زائد پاکستاني فوجي مارے گئے تھے........
/169