4 جون 2012 - 19:30

کينيڈا کے شہر مونٹريال ميں طلبا کے مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے-

ابنا: سيکڑوں کي تعداد ميں طلباء نے اتوار و پير کي درمياني رات رياست کيوبک کي يونيورسٹيوں ميں تعليمي فيس ميں اضافے کے خلاف مونٹريال شہر ميں زبردست احتجاجي مظاہرہ کيا- يہ مظاہرہ ايک ايسے وقت ہوا ہے جب پوليس نے اسے غير قانوني اعلان کررکھا تھا-

کينيڈا کا اس سلسلے ميں بنايا گيا قانون مظاہرين کو اس بات کا پابند بناتا ہے کہ وہ کسي بھي طرح کے مظاہرے سے آٹھ گھنٹے قبل پوليس کو اطلاع ديں- بصورت ديگر ان کے خلاف سنگين جرمانہ عائد کيا جائے گا-

يہ قانون گذشتہ اٹھارہ مئي کو بنايا گيا ہے مگر اس کے بعد بھي مظاہروں ميں شدت آئي ہے -اگر چہ حکومت نے بڑھائي گئي فيس کو کم کرنے کي پيشکش کي ہے تاہم  طلباء نے حکومت کي ہرقسم کي پيشکش کو مسترد کرديا ہے -

.......

/169