ابنا: حاليہ دنوں ميں اينٹي وائرس سافٹ وئر کي معروف روسي کمپني کاسپر اسکائي کےماہرين نے اعلان کيا تھا کہ انتہائي پيشرفتہ فليم نامي وائرس ايران اور مشرق وسطي کے ديگر علاقوں کے کمپيوٹر سسٹم کے لئے خطرات پيدا کر رہا ہے۔ اس کمپني کے ماہرين کے مطابق اس انتہائي جديد وائرس کا کام ، جاسوسي اور ڈيٹا چرانا ہے۔
ماہرين کےمطابق فليم وائرس ڈيٹا فائلوں کو اکٹھا کر سکتا ہے ، دوسرے شہر سے کمپيٹور سسٹم کي سيٹنگ بدل سکتا ہے ، سسٹم کے مائکروفون چلا کر آوازيں ريکارڈ کر سکتا ہے اورکمپيوٹر کے کيمرے آن کر کے تصويريں بھي لے سکتا ہے ۔
ايران اور کچھ علاقائي ملکوں ميں فليم وائرس کي خبروں کے عام ہونے کے بعد ايران ميں ماہر نامي سافٹ ويئر کمپني نے اعلان کيا ہے کہ وہ فليم وائرس کا پتہ لگانے اور اسے ختم کرنے والے اينٹي وائرس کو بنانے ميں کامياب ہو گئ ہے۔ .......
/169