30 مئی 2012 - 19:30

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں قتل وغارت کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی دس افراد کو قتل کردیا گيا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق سیاسی اور قوم پرست گروہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں دس افراد کو تہ تیغ کردیا ہے ۔ ہلاک شدگان میں ایک خاتوں بھی شامل ہے۔ کراچی کے شاہ فیصل علاقے میں متحدہ قومی مومنٹ اور سنی تحریک کے کارکنوں میں جھڑپیں ہوئيں جن میں متحدہ قومی مومنٹ کا ایک نوجواں رکن مارا گيا۔متحدہ قومی مومنٹ کے کارکنوں نے اپنے رکن کے قتل کے بعد جوابی کاروائي کرتے ہوئے سنی تحریک کے دفتروں میں آگ لگادی۔

ان دونوں گروہوں میں دیر تک جھڑپیں جاری رہیں قابل ذکرہے گذشتہ روز مسلح افراد نے کراچی کے گلبرگ علاقے میں ایک وکیل کو گولی مارکر زخمی کردیا تھا۔ پاکستانی ذرایع کے مطابق حکومت ان فسادات پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔ گذشتہ برس کے فسادات میں ایک ہزار سات سو سے زائد افراد مارے گئے تھے۔....... /169