29 مئی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران میں علمی اور سائنسی تحریک بڑی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

ابنا: صدراحمدی نژاد نے آج دو قومی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ علم و سائنس میں ملت ایران کی پوزیشن اسکے شایان شان نہیں ہے بلکہ ایرانی قوم کو اپنی عظیم ثقافت ، عقائد اور تاریخی پس منظر کے تناسب سے سے آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں سب سے تیز رفتار ترقی کررہا ہے اور اسے سائنس میں سب سے آگے جانا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مغربی کی پابندیوں سے ایران کی ترقی پر کوئي اثر نہیں پڑا ہے اور ایران اپنی ضرورت کی زیادہ تر چیزیں خود ہی تیار کرلیتا ہے۔ انہوں نے مختلف ملکوں کے ساتھ ثقافتی، علمی اور اقتصادی تعلقات میں فروغ لانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت پر علم و سا ئنس کے دروازے کھلنے چاہیں اور کسی کو اس راہ میں رکاوٹ نہیں کھڑی کرنی چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110