ابنا: میجر جنرل فیروزآبادی نے تہران میں منعقدہ سکیورٹی امور کی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایران کی سکیورٹی علاقے کی سکیورٹی سے جڑی ہوئي ہے اور ایک مسلمان اور اس کے گھرانے کی سکیوریٹی ایران مسلمانوں اور انسانیت کی سکیورٹی سے جڑی ہوئي ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی قدس سرہ کی نظر میں سکیورٹی کے پہلوؤں کا جائزہ لیا جانا بالخصوص ایسے زمانے میں جبکہ اسلامی بیداری کی تحریکیں جاری ہیں نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اس بات کی یوں بھی ضرورت ہےکہ اس کے تناظر میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کارکردگي کاجائزہ لینا چاہیے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ کے سربراہ نے کہا کہ پائدار امن جو اخلاق، انسانی کرامت، احساس ذمہ داری، عدل و انصاف کی خواہش، تسلط پسندی کی نفی، اور ترقی کی غرض سے قیام امن کی کوششوں پر استوار ہو انسانیت کے لئے مفید ہوتا ہے۔ انہوں نے فرد معاشرے اور دنیا کے امن کو لاحق خطروں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ سامراج اور استحصال سے امن و امان کو خطرہ لاحق رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جن ملکوں میں عوامی تحریکیں چلی ہیں وہ اسلامی انقلاب کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110