29 مئی 2012 - 19:30

سعودی عرب کے سیاسی رہنما فواد ابراہیم نے کہا ہے کہ آل سعود مغربی ملکوں کی حمایت سے انسانی حقوق پامال کررہی ہے۔

ابنا: فواد ابراہیم نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب کی حکومت مغربی ملکوں کی حمایت اور انسانی حقوق کے تعلق سے دوہری پالیسیاں اپنا کر انسانی حقوق پامال کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود نے جیلوں میں موجود افراد کے بارے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سوالوں کا جواب دینے سے انکار کردیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہےکہ آل سعود کی نظر میں انسانی حقوق کی کوئي اہمیت نہیں ہے بلکہ وہ سیاسی سطح پر فائدے اٹھانے کے لئے انسانی حقوق کے نعرے لگاتی ہے۔ واضح رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حالیہ نشست میں سعودی عرب میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا تھا جس میں آل سعود کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی کی مذمت کی ہے۔ سعودی عرب میں بھی دیگر عرب ملکوں کی طرح مذاکرات ہورہے ہیں تاہم آل سعود مظاہرین کو بڑی بے رحمی سے کچل رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110