ابنا: شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ حملہ حماۃ کے سلمیہ علاقے میں ہوا اور فوج نے دہشتگردوں کا پیچھا کرکے ان میں کئي کو ہلاک کردیا۔دہشت گردوں کےپاس سے ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ دہشتگردوں نے حمص میں محافظ امن فوج اور عام شہریوں پر حملہ کیا ہے جس کے بعد فوج نے ان کا جواب دیا جس میں کئي دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
شام کے ذرائع کے مطابق فوج نے مختلف علاقوں میں دسیوں دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے۔ یاد رہے شام کی جانب سے اقوام متحدہ اور عرب ليگ کے نمائندے کوفی عنان کی تجویز کے تسلیم کئے جانے کےبعد بھی امریکہ سعودی عرب اور قطر شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کی مالی سیاسی اور فوجی حمایت کررہے ہیں جس سے شام میں ابھی تشدد کا خاتمہ نہیں ہوا ہے۔.......
/169