ابنا: امریکی وزارت خارجہ نےاپنی سالانہ رپورٹ میں ہمیشہ کی مانند ان ملکوں میں انسانی حقوق کی صورت حال کو کمزور قراردیاہے جو عالمی سطح پراس کی پالیسیوں سےاختلاف رکھتےہيں یاچین اور روس کی ماننداس کےحریف شمارہوتےہیں البتہ واشنگٹن کےاتحادی ممالک میں انسانی حقوق کی صورت حال کو پوری طرح نظراندازکیاگیاہے۔
سن دوہزارگیارہ میں انسانی حقوق کی صورت حال کےعنوان سےسامنےآنےوالی مذکورہ رپورٹ میں مشرق وسطی اورشمالی افریقہ میں عوامی تحریکوں پرخاص توجہ دی گئی ہے ۔امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے اس رپورٹ پراپنےمقدمےمیں لکھاہے کہ ان علاقوں میں عوامی تحریکیں قابل تعریف ہیں کیونکہ ان اقدامات کامقصد اپنےانجام کےفیصلےمیں عوام کےمزید کردار، مزیدسیاسی آزادی کےحصول اورمعاشی مواقع تک عوام کی مزید دسترس ہے۔
امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نےاپنی اس رپورٹ میں ان حکومتوں کاکوئي ذکرنہيں کیاجن کےخلاف یہ تحریکیں شروع ہوئي ہيں کیونکہ مذکورہ حکومتیں امریکی حمایت اورمدد سےہی اقتدارتک پہنچی ہيں اورہمہ گیرامریکی حمایت سےایک عرصےسےاقتدارپربراجمان رہيں اورہيں۔ مثال کےطورپرحسنی مبارک جواٹھارہ دنوں تک مصری عوام کےزبردست احتجاج کےبعد اقتدارفوجی کونسل کےسپرد کرنےپرمجبور ہوئےامریکی حمایت سےتیس برسوں تک اقتدارپرقابض رہے جس وقت حسنی مبارک نےاقتدارپراپناقبضہ جمائےرہنےکےلئے دوہزارپانچ میں ظالمانہ اوراستبدادی طریقےسےمصرکےپارلیمانی انتخابات کےنتائج کوکینسل اورمسترد کردیاتھااس وقت بھی انھیں امریکہ کی بھرپور حمایت حاصل تھی اورواشنگٹن نےاپنی براہ راست مدد بھی بند نہيں کی۔اورامریکہ کومصرکےعوام کےانسانی اورسیاسی حقوق نظرنہيں آئے اورواشنگٹن نے مصری فرعون کےسلسلےمیں اپنےرویےمیں کوئي تبدیلی نہيں پیداکی ۔
امریکی وزیرخارجہ ہیلرکلنٹن جنھوں نے مشرق وسطی اورشمالی افریقہ میں عوامی تحریکوں کوسراہاہے اب تک بحرین کےعوام کےسلسلےمیں امریکہ کی عدم توجہی کا کوئي اطمینان بخش جواب نہيں دےسکی ہیں۔
بحرینی مظاہرین گذشتہ ایک برس سے وہی تحریک شروع کئےہوئےہیں جس کی امریکی وزیرخارجہ نےتعریف کی ہے لیکن انھیں امریکہ کےدہرے رویےکاسامناہے امریکہ جو علاقائی حکومتوں کومظاہرین کےساتھ نرمی سےپیش آنےکی نصیحت کرتارہتاہے، بحرین کےسلسلےمیں مختلف رویہ اختیارکررکھاہے ۔امریکی حکام نےبحرینی عوام سےہمیشہ یہی مطالبہ کیاہےکہ وہ موجودہ حکومت کےساتھ گذاراکریں اوراس ملک میں سیاسی بحران کھڑاکرنےسےپرہیزکریں ۔
امریکی وزيرخارجہ نےآج تک کبھی بھی آل خلیفہ حکومت کی جانب سے خاتون مظاہرین کےساتھ بدسلوکی اورمیڈیکل عملےکوزخمی مظاہرین کاعلاج کرنےکی وجہ سےسزادیئےجانے پرکبھی تنقیدنہيں کی۔
امریکہ نے بین الاقوامی سطح پر جودہرا رویہ اختیارکررکھاہے وہ انسانی حقوق کےسلسلےمیں اس کی سالانہ رپورٹ میں بخوبی عیاں ہے۔
....... /169