24 مئی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات میں جو بغداد میں انجام پائے ہیں چین کے نمائندے نے کہا ہے کہ بغداد مذاکرات میں ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کے لئے نئے راستے نکالے گئے ہیں۔

ابنا: چین کے نائب وزیر خارجہ ماژائوشو نے ایران کے ساتھ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کی تین نشستوں کے بعد کہا کہ ان مذاکرات سے بہتر نتائج حاصل ہوئے ہیں اور دونوں فریقوں نے نہایت سنجیدگي اور ایران کے ایٹمی معاملے کو محوربناکر گفتگو کی ہے۔

انہوں نے مذاکرات کو مفید قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ايگر گروپ کے ممالک مثبت نتائج حاصل کرنے کےلئے قدم بہ قدم آگے بڑھنے کے پابند ہیں اور گفتگو جاری رکھنے پر انہوں نے اتفاق کیا ہے۔

چين کے نمائندے نے کہا کہ بیجنگ بامعنی مذاکرات کو جاری رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا اور ضروری ہے کہ ایران کا ایٹمی معاملہ سفارتی اور پرامن طریقے سے حل ہو۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ نے بغداد مذاکرات میں اتفاق کیا ہے کہ اگلے مذاکرت آئندہ مہینے ماسکو میں ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ فریقین مذاکرات کی کامیابی کے خواہاں ہیں اور اس بات کا اعلان صراحتا کیا گيا ہے۔ یاد رہے حال میں ایران اور پانچ جمع ایگ گروپ نے استنبول میں مذاکرات کئے تھے جس کے بعد مذاکرات کا دوسرا دور بدھ اور جمعرات کو بغداد میں ہوا۔  .......

/169