24 مئی 2012 - 19:30

مصر میں صدارتی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئي ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق مصر میں جمعرات کو دوسرے روز بھی صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالے گئے اور ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئي۔ووٹنگ ختم ہونے کے بعد صدارتی انتخابات کے دو امید واروں عمر و موسی اور احمد شفیق نے ایک دوسرے پر ایک دوسرے کے خلاف افواہیں پھیلانے کا الزام لگایا۔

اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز جب احمد شفیق ایک انتخابی مرکز پر پہنچے تو لوگوں نے ان پر پتھر اور جوتے پھینکے۔احمد شفیق مصر کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کے دور میں آخری وزیر اعظم تھے۔مصر میں سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی حکومت کی سرنگونی کے بعد یہ پہلے صدارتی انتخابات ہیں اور سیاسی مبصرین نے ان انتخابات کو ایک تاریخی واقعہ قراردیا ہے۔....... /169