23 مئی 2012 - 19:30

کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلح دھشتگردوں نے بھٹ چوک کے مقام پر فائرنگ کر کے ایک شیعہ مومن جواد رضا شاہ والد اعجاز علی شاہ کونشانہ بنایا۔ جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں شھید ہوگئے۔

ابنا: مزید یہ کہ شھید ہونے والے جواد رضا ایک متحرک شیعہ نوجوان تھے۔ جنہیں گذشتہ رات یزیدی درندوں نے نشانہ بنایا۔جواد رضا کو زخمی حالت میں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آپ نے جام شہادت نوش کیا۔

یاد رھے پاکستان کے مختلف شہروں کے ساتھ ساتھ لاھور میں بھی شیعہ نسل کشی بڑھتی جارھی ھے۔ جبکہ پچھلے دنوں سرمایہ ملت ڈاکٹر شبھیہ الحسن کی شہادت کے فوری بعد بعد آج ایک اور واقعہ رونماء ہونا علاقہ میں بڑھتی ہوئی شیعہ دشمنی کا ثبوت ھیں۔.......

/169