23 مئی 2012 - 19:30

صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے اکواڈور اور ايران کے باہمي تعلقات کو فروغ کي راہ پر گامزن قرار ديا اور تعاون کو وسعت دينے پر دونوں ممالک کي خاص توجہ پر زور ڈالاـ

ابنا: صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے تہران ميں اکواڈور کے خارجہ اور تجارتي امور کے وزير ريکارڈو پاپي نيو سے ملاقات ميں دونوں اقوام کي ثقافتي قربت و اشتراکات کا حوالہ ديا اور کہا کہ مختلف شعبوں ميں تعاون کو فروغ ديکر اور باہمي معاہدوں کو عملي جامہ پہنا کر ايران اور اکواڈور کے دوطرفہ تعلقات کي سطح کو مزيد اوپر لے جانے کے مقدمات فراہم کئے جائيں ـ

    دونوں ملکوں کے باہمي تعاون کو فروغ دينے کے تناظر ميں دونوں ملکوں کے مشترکہ اقتصادي کميشنوں کے تہران اور کيٹو ميں دو نشستيں منعقد ہوئي ہيں جن ميں تيس سے زائد مفاہمتي نوٹس پر دستخط ہوئے ہيں ـ ايران نے حاليہ برسوں ميں لاطيني امريکا کے ممالک پر خاص توجہ دي ہے  اور اس علاقے کے آزاد ممالک کے ساتھ باہمي تعاون کے فروغ کو اپني ترجيحات ميں قرار ديا ہے جسے ايران کي خارجہ پاليسي کي ايک اہم سٹريٹيجي کا نام ديا جا سکتا ہےـ پچاس کروڑ کي آبادي اور وسيع انساني و قدرتي وسائل سے مالامال لاطيني امريکا کاعلاقہ ايراني مصنوعات کے لئے بہت اچھا بازار سمجھا جاتا ہےـ دوسري جانب ايران کي مستحکم معيشت سے اکواڈور سميت لاطيني امريکا کے ملکوں کے لئے ايران کے اقتصادي تعاون کو فروغ دينے کي زمين ہموار ہےـ

    اقتصادي امور کے ساتھ  ہي سياسي پاليسياں بھي لاطيني امريکا کے بعض ممالک اور ايران کے مابين دوستي و تعاون کا باعث بني ہيں  جس کا ذکر صدر احمدي نژاد نے اکواڈور کے   وزير سے ملاقات ميں بھي کياـ ڈاکٹر احمدي نژاد نے بدھ کي  رات  اکواڈور کے وزير خارجہ و تجارت سے ملاقات ميں کہا کہ دونوں قوموں کے باہمي تعاون پر دشمنوں ميں ناراضگي ہےـ انہوں نے کہاکہ اس وقت دنيا ميں عوامي حکومتوں اور استبدادي و تسلط پسند طاقتوں کے دو الگ الگ محاذ ابھر رہے ہيں اور ايران اور اکواڈور استکباري طاقتوں کے دباؤ کے سامنے استقامت کرنے والے محاذ ميں ايک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہيں گےـ

    اکواڈور کے وزير خارجہ ريکارڈو پاپي نيو نے صدر احمدي نژاد سے پہلے وزير خارجہ علي اکبر صالحي سے بھي ملاقات کي اور باہمي تعاون کے فروغ سميت دلچپسي کے متعدد امور پر تبادلہ خيال کياـ علي اکبر صالحي نے بھي ايران اور اکواڈر کے دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے عالمي اداروں ميں دونوں ملکوں کي ہم آہنگي کي تعريف کي ـ اکواڈور کے وزير خارجہ و تجارت ريکارڈو پاپي نيو نے بھي زور ديکر کہا کہ ان کا ملک مشرق وسطي ميں امن و دوستي کي فضا ديکھنا چاہتا ہےـ انہوں نے ايران کےساتھ باہمي تعلقات کے زيادہ سے زيادہ فروغ کي ضرورت پر زور دياـ.......

/169