ابنا: یمن میں ایک فوجی پریڈ کے دوران خودکش بمبار نے فوجیوں کے درمیان جا کر خود کو دھماکے سے اڑٓا دیا۔ اس خودکش بم دھماکے میں ۹۶ افراد جان بحق اور ۳۰۰ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یمن کے فوجی ذرائع نے خبر دی ہے کہ یہ خودکش بم دھماکہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک فوجی پریڈ کے دوران ہوا اور اس بم دھماکے میں جان بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد فوجی تھے ۔
یمن کے فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس خودکش بم دھماکے میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق خود کش بمبار بھی فوجیوں میں سے تھا اور اس نے پریڈ کے دوران خود کو دھماکے سے اڑٓالیا ۔ یاد رہے کہ یہ خودکش بم دھماکہ ملٹری پریڈ کی رہرسل کے دوران کیا گیا ۔
........
/169