ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست میں تعلقات عامہ کے ماہر افرایم عنبار نے صہیونی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہندوستان نے اسرائيلی وزیر جنگ کو نئي دھلی کے دورے کی اجازت نہیں دی ہے۔ صہیونی ریاست کے انتھا پسند وزیر جنگ نئي دھلی میں منعقدہ فوجی ساز وسامان کی نمائش دیکھنے کے لئے نئي دھلی جانا چاہتے تھے لیکن ہندوستان نے انہیں ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ بتایا جاتا ہے صہیونی ریاست کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات میں کشیدگي آگئي ہے۔
صہیونی ریاست نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں کشیدگي کی تصدیق کرتےہوئے کہا ہےکہ نئي دھلی نے ایک اسرائيلی کمپنی کے ستر ملین ڈالر ضبط کرلئےہیں ۔ یہ اسرائيلی کمپنی صیہونی فوج سے وابستہ ہے۔ ہندوستان کی حکومت نے صہیونی کمپنی پر دس برسوں تک پابندی لگادی ہے۔ یاد رہے صہیونی ریاست کمپنیوں کے بھیس میں مختلف ملکوں کےخلاف جاسوسی کی کاروائیاں کرتی ہیں۔....... /169