21 مئی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے صہیونی ریاست کے چنگل سے جنوبی لبنان کی آزادی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

ابنا:  ڈاکٹر لاریجانی نے لبنان کی پارلمینٹ کے اسپیکر نبیہ بری اور حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے نام تہنیتی پیغامات بھیج کر جنوبی لبنان کی آزادی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

لاریجانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے چنگل سے جنوبی لبنان کی آزادی ظلم و ستم کےخلاف ملت اسلامی کی جدوجہد میں نیاباب ثابت ہوئي ہے۔ قابل ذکرہے حزب اللہ نے پچيس مئي دوہزار کو جنوبی لبنان کو صہیونی چنگل سے آزاد کرالیا تھا۔حکومت لبنان نے پچیس مئي کو روز مزاحمت کے نام سے موسوم کیا ہےاور اس دن لبنان میں چھٹی ہوتی ہے۔........

/169