21 مئی 2012 - 19:30

آل خلیفہ کے کرائے کے بیرونی گماشتوں نے سعودی قابض افواج کی حمایت سے بحرین کے 24 علاقوں پر حملے کرکے حتی کہ اسکولوں کے طلبہ کو کچل دیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی قومی جمہوری جمعیت کے سیکریٹری جنرل "محمد جاسم الدرازی" نے کہا: بحرینی انقلابیوں اور آل خلیفہ مخالف سیاسی جماعتوں نے خلیفی حکمرانوں کے تشدد آمیز حملوں کے باوجود اپنی پر امن احتجاجی تحریک کو جاری رکھتے ہوئے عوام کے جائز مطالبات پر تاکید کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آل خلیفہ نے جمعہ کے روز حتی احتجاج کرنے والے اسکولوں کے بچوں تک کو کچل ڈالا لیکن بحرینی انقلابیوں کی مانند اسکولوں کے بچوں کے پائے ثبات میں بھی لغزش نظر نہيں آئی۔ الدرازی نے کہا: ہماری تحریک فعال اور پورے بحرین میں جاری آل خلیفہ حکومت کی پرتشدد کاروائیوں کے باوجود جاری و ساری ہے۔

انھوں نے کہا: ہم آل خلیفہ حکومت کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہیں کہ "ملک میں تناؤ کے خاتمے کی فضا قائم کی گئی ہے" کیونکہ آل خلیفہ حکومت ایک "سیکورٹی اقدامات ـ ٹارچر" کی حکمت عملی کے تحت انقلابی عوام کو تشدد کا نشانہ بناتی اور قتل کرتی ہے اور دشمن حکومت اور قابض افواج کا رویہ اپنا کرملک پر اپنے رویئے نافذ کررہی ہے۔

انھوںن ے کہا کہ آل خلیفہ کے کرائے کے بیرونی گماشتوں نے کل جمعہ کے روز بحرین کے 24 علاقوں پر حملے کئے اور انھوں نے حتی پرامن احتجاج کرنے والے اسکولوں کے بچوں تک کو حیوانی تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ہرروز صبح اسکولوں کا یونیفارم پہنے بچوں کو گرفتار کیا جاتا ہے اور انہيں اسی حال میں اذیتکدوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا: بحرین کے افق میں ایسی کوئی چیز نہیں ملتی جو بحرین میں امن و سکون کا باعث بن سکے؛ مساجد کو شہید کرنے کا نیا مرحلہ شروع ہوچکا ہے اور لگتا ہے کہ خلیفی حکومت کے اہلکار ملک میں اپنے عوام دشمن اقدامات کو مزید شدت دینے کا ارادہ رکھتی ہے اور خلیفی حکمرانوں کا خیال ہے کہ گویا وقت ان کے حق میں ہے لیکن ہم اپنا انقلاب جاری رکھیں گے اور شہداء کا نذرانہ پیش کرتے رہیں گے اور خلیفی حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ پوری قوت سے جاری رہے گا۔

.......

/169

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:

بحرین کا الحاق؛ سعودی برطانوی سازش ناکامی کی جانب گامزن