ابنا: روس کے اسٹريٹجک ميزائيل فورس کے کمانڈر جنرل سرگئي کارا کايف نے کہا ہے کہ روس نے اپنے دفاع کے لئے تيں علاقوں ميں يارس ميزائيلوں کي تنصيب کا کام شروع کرديا ہے- انہوں نے کہا کہ ملک کے تين صوبوں کے ميزائيل يونٹوں کو يارس نامي بين البراعظمي ميزائيلوں سے ليس کيا جائے گا-ايک ايسے وقت ميں کہ جب نيٹو کے سيکريٹري جنرل فوگ راسموسن نے شکاگو سربراہي اجلاس کے دوران يورپ ميں ميزائيل شيلڈ کے پہلے مرحلے پر عملدرآمد کا اعلان کيا ہے روس نے ردعمل کے طور پر ملک کے تين صوبوں ميں يارس نامي بين البراعظمي ميزائيل نصب کرنے کا اعلان کرديا ہے-يارس ميزائيل گيارہ ہزار کلو ميٹر تک مار کرسکتا ہے اور يہ اينٹي ميزائيل سسٹم سے بچنے کي بھي صلاحيت رکھتا ہے-روس کے وزير دفاع اناتولي سردي کوف نے حال ہي ميں خبردار کيا تھا کہ روس يورپ ميں نصب امريکي ميزائيل سسٹم کو تباہ کرنے کے لئے اسکندر نامي ميزائيل استعمال کرسکتا ہے-......./169
20 مئی 2012 - 19:30
News ID: 316720
روس نے ايک بار پھر نيٹو کي ميزائيل شيلڈ کي تنصيب کے بارے ميں خبردار کيا ہے-