ابنا: ڈاکٹر احمدی نژاد نے ایران کے جنوب میں واقع ماہ شہر میں تین پٹروکمیکل کارخانوں کی افتتاحیہ تقریب میں خرمشہر کی آزادی کی سالگرہ کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ملت ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کےلئے تمام شیطانی اور مادی طاقتیں ایک جگہ جمع ہوچکی ہیں کیونکہ وہ چاہتی ہیں کہ ملت ایران کو جو کہ اپنی ثقافت، عقائد اور ایمان کےسہارے آزاد اور خود مختار رہنا چاہتی ہے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی بڑی اور شیطانی طاقتوں نے متحد ہوکر ملت ایران کو شکست دینے کی کوشش کی لیکن ملت ایران نے خدا پر توکل کرتے ہوئے اس کے فضل وکرم سے شیطانی طاقتوں کو ناکام بنادیا۔ انہوں نے خرمشہر کی فتح کو تمام اقدارکی فتح اور شیطانی طاقتوں کی شکست سے تعبیر کیا۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ خرمشہر کی آزادی کا معجزہ ایسا ہے جس کے بارے میں امام خمینی قدس سرہ نے فرمایا تھا کہ خرمشہر کو خدا نے آزاد کیا ہے یعنی خرمشہر کو آزاد کرانے والوں کی نیتیں خدائي تھیں سب کو خدا پر بھرپور توکل تھا اسی وجہ سے خدا نے ملت ایران کی مدد کی۔ قابل ذکرہے چوبیس مئي انیس سوبیاسی کو ایران کے مجاھدوں نے خرمشہر کو صدامی افواج جنہیں سامراجی اور سامراج کی آلہ کار عرب رجعت پسند حکومتوں کی حمایت حاصل تھی آزاد کرایا تھا۔ خرمشہر کی فتح فوجی لحاظ سے ایک عظیم کارنامہ شمار ہوتا ہے جس پر آج تک فوجی ماہرین انگشت بدنداں ہیں۔......./169
20 مئی 2012 - 19:30
News ID: 316713
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹراحمدی نژاد نے خرمشہر کی آزادی کو عظیم اور تاریخ ساز واقعہ قرادیتے ہوئے کہا ہےکہ فتح خرمشہر کے بعد دنیا میں ملت ایران کی ایسی عظمت قائم ہوئي کہ ساری تسلط پسند طاقتیں لرزہ براندام ہوگئيں۔