20 مئی 2012 - 19:30

ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے آج تہران میں ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ ڈاکٹر فریدون عباسی سے ملاقات کی۔

ابنا: اس ملاقات میں ڈاکٹر فریدون عباسی نے ایران کے ایٹمی ادارے کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے مختلف شعبوں میں ایٹمی انرجی کے پرامن استعمال کی طرف اشارہ کیا۔ انہوں نے ان امور کے پیش نظر آئي اے ای اے کے مزید موثر تعاون پر تاکید کی۔ یوکیاآمانو نے فریدوں عباسی کو یقین دلایا کہ آئي اے ای اے کا ادارہ ماضی کی نسبت ایران کے ساتھ بہتر تعاون کرے گا۔ یاد رہے آج کے مذاکرات میں آئي اے ای اے میں ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے بھی شرکت کی۔......./169