19 مئی 2012 - 19:30

سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے مغربي منامہ ميں پرامن مظاہرين پر حملے کئے ہيں-

ابنا: ہزاروں کي تعداد ميں بحريني شہري اپنے ملک کے سعودي عرب کے ساتھ الحاق کے سازشي منصوبے کے خلاف شہرکان نامي علاقے ميں پرامن مظاہرہ کر  رہے تھے کہ سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے ان پر حملہ کرديا- حملے ميں متعدد مظاہرين کے زخم ہونے کي خبر ہے- گزشتہ روز بھي بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے دارالحکومت منامہ ميں مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف ساونڈ بموں اور آنسو گيس کا بے تحاشہ استعمال کيا تھا-جزيرہ ستر، نويدارات اور بلادالقديم ميں بھي ہزاروں کي تعداد ميں بحريني شہريوں ميں شاہي حکومت کے سازشي منصوبے کے خلاف سڑکوں پر آکے احتجاج کيا ہے- مظاہرين کا کہنا تھا کہ وہ کسي بھي بيروني طاقت کو اپنے ملک کے اقتدار اعلي پر قبضہ کرنے کي اجازت نہيں ديں گے-بحرين کي سب سے بڑي اپوزيشن جماعت جمعيت الوفاق نے سعودي عرب کے ساتھ الحاق کے سازشي منصوبے کي مخالفت کرتے ہوئے کسي ملک کے ساتھ الحاق کے بارے ميں عوام کي رائے معلوم کرنا ضروري ہے-الوفاق کے مرکزي جنرل سيکريٹر فاضل عباس نے العالم ٹيلي ويژن سے بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ بحري عوام نے جمعے کے روز ملک گير مظاہرے کرکے سعودي عرب کے ساتھ الحاق کے خلاف فيصلہ دے ديا ہے-جب سے سعودي عرب اور بحرين کے الحاق کا سازشي منصوبے کا انکشاف ہوا ہے بحريني عوام کے  مظاہروں ميں اور بھي شدت آگئي ہے-بحريني عوام نے سعودي عرب کے ساتھ الحاق کو امريکي سازش قرار ديتے ہوئے اسکي شديد مذمت کي ہے-بحرين ميں فروري دوہزار گيارہ سے انقلابي تحريک جاري ہے اور لوگ جمہوري حقوق  کے لئے مظاہرے کرتے چلے آرہے ہيں- سعودي عرب نے مارچ دوہزار گيارہ ميں بحرين کي شاہي حکومت کو انقلابي تحريک سے بچانے کے لئے اپني فوجيں منامہ روانہ کي تھيں جو مقامي سيکورٹي فورس کے ساتھ ملکر کرانقلابي تحريک کو کچلنے کي کوشش کر رہي ہيں-....../169