18 مئی 2012 - 19:30

امریکہ میں آٹھ ترقی یافتہ ملکوں کا اجلاس جاری ہے جس میں یورپ کے مالیاتی بحران اور دیگر عالمی مسائل پر گفتگو ہو رہی ہے۔

ابنا: جی ایٹ کا اجلاس کیمپ ڈیوڈ شہر میں ہو رہا ہے۔ اس اجلاس میں امریکہ اور یورپ کے حکام یورپ کے قرضوں کے بحران اور مشرق وسطی نیز دیگر مسائل پر گفتگو کر رہے ہیں۔ جی ایٹ اجلاس کے موقع پر عوام نے اس کے خلاف مظاہرہ بھی کیا ہے۔

یاد رہے کہ یورپ کا مالیاتی بحران شدید ہوتا جا رہا ہے جس سے یورپ میں مہنگائي اور افراط زر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یورپ کی حکومتیں مالیاتی بحران کی وجہ سے خرچہ کم کرنے اور عوام کو دی گئي سہولتیں واپس لینے پر مجبور ہو چکی ہیں۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ یورپ کا مالیاتی بحران یونان میں کئي حکومتیں گرا چکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یونان میں جہاں قرضوں کا بحران عروج پر ہے یک روزہ علامتی پارلیمنٹ منحل کردی گئي ہے تا کہ نئے انتخابات کرائے جاسکیں۔

یہ پارلیمنٹ چھ مئي کو ہونے والے عام انتخابات کا نتیجہ تھی جس میں عوام نے حکومت کی خرچہ کم کرنے کی پالیسی کو مسترد کر دیا تھا۔ یونان میں کوئي پارٹی قطعی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئي ہے۔ یونان میں آئندہ پارلیمانی انتخابات سترہ جولائي کو ہوں گے۔....... /169