ابنا: پاکستان کے وزیراعظم نے آج ٹیلی کمیونیکیشن کے زیر اہتمام منعقدہ سمینار کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کے حوالے سے تمام تر ابتدائی کام اور سمجھوتے مکمل کرلئے گئے ہیں اور اب اس منصوبے پر کام جاری ہے -
انہوں نے ایک بار پھر واضح لفظوں میں زور دے کر کہا ہے کہ اس ضمن میں کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا اور اس منصوبے کو معینہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا-ایران - پاکستان گیس پائپ لائن معاہدے پر 2010ء میں دستخط ہوا اور یہ طے پایا کہ یہ منصوبہ 2014ء تک مکمل کیا جائے گا ........
/169