16 مئی 2012 - 19:30

امريکا کے شکاگو شہر ميں قبضہ کرو تحريک کے کارکنوں نے مظاہرہ کيا ہے.

ابنا: يہ مظاہرہ ايسے وقت ميں ہوا ہے جب رواں ہفتے کے آخر ميں شکاگو ميں نيٹو کا انتہائي اہم اجلاس ہونے والا ہے.مظاہرين نے بدھ کے روز بينکوں اور سرکاري دفتروں کے سامنے مظاہرے کيے-

واضح رہے کہ اتوار اور پير کے روز شکاگو ميں نيٹوکا ايک اہم اجلاس ہونے والا ہے جس ميں اٹھائيس ملکوں کے سربراہوں سميت ساٹھ رہنما شرکت کر رہے ہيں-اجلاس ميں افغانستان کے مسئلے سميت متعدد موضوعات پر گفتگو ہوگي-مظاہرے کے دوران ايک ڈرامہ بھي دکھايا گيا جس ميں ايک خاندان کو ايک بينک کي جانب سے اس کے گھر سے بے دخل کرتے ہوئے دکھايا گيا جبکہ پڑوس کے لوگ بينک کو روکنے کي کوشش کررہے ہيں-مظاہرے ميں قبضہ کرو تحريک کے کارکنوں کے علاوہ بھي بڑي تعداد ميں لوگوں نے حصہ ليا-.....

/169