15 مئی 2012 - 19:30

بين الاقوامی قرآن انسٹی ٹيوٹ برائے دينی ايوارڈ كے تعاون سے چھٹے ترتيل قرآن مقابلوں كا آخری مرحلہ 19 مئی سے امارات میں شروع ہورہا ہے۔

ابنا: دبئی ايوارڈ قومی ترتيل قرآن مقابلوں كی انتظامی كمیٹی كے سربراہ ابراہيم محمد بو ملحہ نے اس بارے كہا یہ مقابلے دبئی كے منطقہ "جہيرا" میں واقع ثقافتی اور مذہبی مركز الفاروق میں 19 مئی سے 23 مئی تك منعقد ہوں گے۔

انہوں نے مزيد كہا ان مقابلوں كا مقصد تلاوت قرآن كريم كے با صلاحيت افراد كا انتخاب اور ان كی تربيت كرنا ہے۔

ياد رہے كہ یہ مقابلے 19 اور 20 مئی كو بچوں اور نوجوانوں كے درميان، 21 مئی كو جوانوں ، 22 مئی كو مساجد كے ائمہ جماعت اور 23 مئی كو موذنوں كے درميان منعقد ہوں گے۔ ........

/169