ابنا: اسرائیل کی جیلوں میں موجود فلسطینی قیدیوں نے مصرکی ثالثی کو تسلیم کرتے ہوئے ۱۴مئی کواپنی بھوک ہڑتال کوختم کردیا ہے۔یادرہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں موجود ایک تہائی قیدیوں نے ان جیلوں کی خراب صورتحال کے پیش نظر ۱۷اپریل سے بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔
یادرہے کہ بعض قیدیوں نے تو۷۷دن سے اپنی بھوک ہڑتال شروع کررکھی تھی کہ جوصیہونی حکومت کے لیے ایک بہت بڑاچیلنج بنی ہوئی تھی کہ جس نے بغیرکسی کیس اور الزام کے فلسطینیوں کوقید کررکھا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ قیدیوں کی بھوک ہڑتا ل کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان والوں نے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے غزہ کی پٹی اوراردن کے کے مغربی کنارے میں مظاہرے بھی کیے ہیں۔اسی طرح رام اللہ میں بھی مظاہرین نے قیدیوں سے اظہارہمدردی کے لیے مظاہرہ کیا ہے۔
........
/169