ابنا: ترجمان وزارت خارجہ رامين مہمان پرست نے منگل کے روز تين ايراني جزيروں کي ملکيت کے بارے ميں سعودي عرب کے وزير خارجہ سعود الفيصل کي جانب سے متحدہ عرب امارات کے بے بنياد دعوے کي حمايت پر تنقيد کرتے ہوئے کہا کہ ايران کے تين جزيروں کے بارے ميں سعودي عرب کے وزير خارجہ کا بيان ، ديگر ملکوں کے داخلي معاملات ميں عدم مداخلت کے اصول کے منافي اور پوري طرح سے نا قابل قبول ہے اور اس کي کوئي قانوني اور سياسي حيثيت نہيں ہے
ترجمان وزارت خارجہ نے سعودي عرب سے بحرين کے الحاق کو ، بحران ميں مزيد پيچيدگي کا باعث قرار ديا اور کہا کہ بحرين ميں قيام امن کي واحد راہ ، بحريني عوام کے قانوني مطالبات پر توجہ ، ہر طرح کي غير ملکي مداخلت اور بحريني عوام کي خواہشات پر توجہ ديئے بغير تجاويز پيش کرنے سے بچنا ہے -.......
/169