15 مئی 2012 - 19:30

بحريني حکومت اور سعودي عرب کے فوجيوں نے پرامن مظاہرين پر ايک بار پھر حملہ کيا ہے-

ابنا: بحرين اور سعودي فوجيوں نے دارالحکومت منامہ ميں مظاہرين پر آنسو گيس کا استعمال کرتے ہوئے ان پر ربر کي گولياں چلائيں-

واضح رہے کہ بحرين ميں آل خليفہ اور آل سعود کے فوجي عام شہريوں پر زہريلي آنسوگيس کا بے دريغ استعمال کرتے ہيں جس کےنتيجے ميں اب تک دسيوں بحريني مظاہرين شہيد اور زخمي ہوچکے ہيں- 

آل خليفہ حکومت کي سيکورٹي فورس کے حملے کے باوجود مظاہرين نے اپنے احتجاج کے دوران ملک کي اصلي شاہراہوں کو بند کردياہے- 

چودہ فروري نامي انقلابي اتحاد نے اعلان کيا ہے کہ ملک کي اصلي شاہراہوں کو بند کرنے کا مقصد آل خليفہ حکومت کي جيلوں ميں بند بے گناہ خواتين کي رہائي کے لئے اپنے مطالبات حکومت اور عالمي اداروں تک پہنچانا ہے –

عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ بحريني مظاہرين نے دارالحکومت منامہ ميں ہوائي اڈے کو جانے والي سڑک کو بھي بند کرديا ہے-

اس درميان يہ بھي اطلاعات ہيں کہ جد، حفص ، السنابس ، الديہ ، اسکان ، اور المصلي شہروں ميں آج مظاہروں ميں خاصي شدت ديکھي گئي اور مظاہرين پر سيکورٹي فورس  کي فائرنگ کے دھوئيں بھي فضا ميں اٹھتے ديکھے گئے-

العالم نے خبردي ہے کہ منامہ ميں بھي مظاہرين اور سيکورٹي فورس  کےدرميان جھڑپيں ہوئي ہيں-

.......

/169