ابنا: سات یورپی ملکوں کے سفیروں نے حال ہی میں ہندوستان کی مشرقی ریاست ناگالینڈ کا دورہ کرکے اس ریاست کی سول سوسائٹی کے رہنماؤں اور سیاسی لیڈروں سے ملاقات کی تھی۔
ہندوستانی وزارت داخلہ نے وزارت خارجہ کو سفیروں کے دورۂ ناگالینڈ کی عدم ہم آہنگي پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یاد رہے بلجیم، جمہوریہ چیک، فن لینڈ، ہنگری، پولینڈ اور سلواکیہ نے ناگالینڈ کا دورہ کرکے اس ریاست میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا ہے۔
ہندوستان کی حکومت نے اس ریاست میں بیرونی سرمایہ کاری کی اپیل کی ہے۔ ہندوستان کی ریاست ناگالینڈ کی سرحدیں میانمار سے ملتی ہیں۔ ہندوستان کی مشرقی ریاستوں میں عرصہ دراز سے علیحدگي پسندی کی تحریکیں جاری ہیں۔
.......
/169