ابنا: امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے مختلف شہروں میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے جاری ہیں لیکن پولیس عوام کے ان پرامن مظاہروں پرحملے کر کے لوگوں کو گرفتار کررہی ہے۔ کیلی فورنیا میں تقریبا چار ہفتوں سے مظاہرین نے یونیورسٹی کیمپس میں دھرنا دینا شروع کیا تھا تاہم پولیس نے ان پر حملے کرکے دس افراد کو گرفتار کرلیا۔
سرمایہ دارانہ نظام کےخلاف مظاہرے کرنے والوں نے کہا ہے کہ وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ امریکہ اور یورپ میں کئي مہینوں سے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج جاری ہے اور عوام کا کہنا ہےکہ ایک فیصد سرمایہ داروں نے ساری قومی دولت پر قبضہ کررکھا ہے۔....... /169