13 مئی 2012 - 19:30

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی جانب سے انگریزی زبان میں نشر ہونے والے "پیام ثقلین" کا بیالیسواں شمارہ شائع ہوگیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی – ابنا – کی رپورٹ کے مطابق عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے ایڈیٹر برائے امور رسائل  حجت الاسلام عباس جعفری نے تازہ شمارے کی اشاعت کی خبر دیتے ہوئے اس کی تفصیلات اور عنوانات حسب ذیل بیان کئے:الف: شمارے کے موضوعات:۱۔ اداریہ (تین مہینوں – رجب، شعبان اور رمضان – خاص طور پر امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے) /  حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر محمد علی شمالی کے قلم سے۔۲۔ اسلام میں معنویت (Spirituality) کے کلیدی مفاہیم: عشق، شکرگزاری اور کسر نفسی / بقلم: حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر محمد علی شمالی۳۔ عدل خداوندی اور شر کا مسئلہ / ڈاکٹر غلام حسین عدیل کے قلم سے۴۔ نصیر الدین طوسی اور تیرویں صدی میں ان کا اجتماعی و سیاسی کردار / بقلم: ڈاکٹر عباس علی شاملی۵۔ بیت المال اور زکات کی تقسیم / ڈاکٹر محمد نمازی۶۔ امام مہدی (ع) کی تعلیم و تربیت اور کثرت پسندی/ ڈاکٹر محمد حسن مختاری۷۔ روزہ اور ماہ رمضان کے فوائد / حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر محمد علی شمالی۸۔ اسلام اور قوم پروری / حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید احمد رہنمائیب: رسالے کے کوائف:رسالے کا عنوان: پیام ثقلین (Message of Thaqalayn)؛ناشر: عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی (شعبہ تعاون برائے ثقافتی امور کی زیر نگرانی)چیف ایڈیٹر: حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر محمد علی شمالیگروہ مصنفین: حجت الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری (ادارہ کا سیکریٹری جنرل)، حجت الاسلام و المسلمین عبدالحسین معزی (مرکز اسلامی لندن کے سربراہ)، حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید احمد رہنمائی (موسسہ تنظیم نشر و آثار امام خمینی (رہ) کے گروہ علمی کے رکن)، ڈاکٹر محمد لگنہاوزن (امریکی مسلمان اور  موسسہ تنظیم نشر و آثار امام خمینی  (رہ) کے گروہ علمی کے رکن)، ڈاکٹر کریم عقیلی (کینڈا میں مقیم مسلمان رائٹر)اشاعتی ترتیب: سہ ماہیشمارہ نمبر: 42تاریخ اشاعت: سن 2010 عیسوی / موسم گرما  1389 ہجری شمسیمقام اشاعت: لندن (مرکز اسلامی لندن کے تعاون سے)تعداد: 1200رسالے کاخصوصی ویب سائٹ: www.messageofthaqalayn.comرسالے کے چیف ایڈیٹر کا ایمیل ایڈریس: info.thaqalayn@gmail.comدفتر امور رسائل کا ایمیل ایڈرس: bc@ahl-ul-bayt.orgجناب عباس جعفری نے مزید کہا: شائقین رسالہ کے برقی نسخہ یا فائل کی دریافت کے لئے رسالہ کی ویب سائٹ یا عالمی اہل البیت (ع) کے ویب سائٹ www.ahlulbaytportal.com سے رجوع کرسکتے ہیں۔ انہوں نے یاد دہانی کراتے ہوئے کہا: رسالے میں اپنے مقالات کی اشاعت کے شائق محترم مصنفین رسالے کے چیف ایڈیٹر کے ایمیل ایڈریس پر مکاتبہ فرمائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110-220