12 مئی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہےکہ فلسطینی عوام کی کامیابی کا راز صہیونی ریاست کے مقابل ان کی مزاحمت ہے۔

ابنا: علی اکبر صالحی نے فلسطین کی قانونی حکومت کے وزیرخارجہ محمد احمد عوض سے ملاقات میں فلسطینی اور لبنانی مزاحمت کی حمایت میں رہبرانقلاب اسلامی کے واضح موقف کی طرف اشارہ کرتےہوئے دشمنوں کی سازشوں کے مقابل فلسطینی گروہوں کے اتحاد کی ضرورت پر تاکید کی۔

علی اکبر صالحی نے عرب ملکوں میں اسلامی بیداری پر مسرت کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ علاقے میں عوامی حکومتوں کے قیام سے صہیونی ریاست کے مقابل ملت فلسطین کی کامیابی اور ملت فلسطین کی پوزیشن کے مستحکم ہونے کا افق روشن ہورہا ہے۔

فلسطین کی قانونی حکومت کے وزیر خارجہ نے بھی اس ملاقات میں ایران کی حکومت اور رہبرانقلاب اسلامی کی جانب سے فلسطینی کاز کی حمایت پر فلسطینی حکومت اور رہنماؤں کا سلام اور شکریے کے دلی جذبات پہنچاتے ہوئے فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کی تفصیلات پیش کیں۔

انہوں نے فلسطین میں دواؤں اور ایندھن کے بحران کی طرف اشارہ کر تےہوئے عالمی حلقوں او صہیونی ریاست کے حامی مغرب کے ملکوں کی جانب سے غزہ میں انسانی بحران پر بے توجہی کی مذمت کی ۔

انہوں نے صہیونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی افسوس ناک حالت کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ اس طرح کے رویئے مغرب کی دوغلی پالیسیوں کا ثبوت ہیں۔.............

/169