10 مئی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج ایران کے تین شمال مشرقی شہروں خواف، رشتخوار اور باخرز میں بڑے بڑے عوامی جلسوں سے خطاب کیا ہے۔

ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ان جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سامراجیوں کو قوموں کے حقوق کو تسلیم کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تسلط پسند طاقتیں علاقے کی قوموں کے ساتھ اپنے رویہ درست کر لیں ورنہ ان کی تباہی یقینی ہے۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے فلسطینیوں اور علاقے کے عوام کے ساتھ صیہونی حکومت کے ظلم وستم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی اقوام اتحاد کے ذریعے اس غاصب حکومت کو فلسطینی سرزمین سے باہر نکال سکتی ہیں۔ انہوں نے علاقے میں امریکی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے پاکستانی عوام کا قتل عام کر رہا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے مزید کہا کہ ملت ایران کے خلاف مغرب والوں کی طاقت کی زبان بےفائدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بدخواہوں کی تمام تر بداخلاقی کا ہدف و مقصد ملت ایران کو ترقی و پیشرفت سے روکنا ہے لیکن ملت ایران کی ہمت و کوشش سے ترقی و پیشرفت میں زیادہ تیزی آئی ہے۔صدر مملکت نے تسلط پسند طاقتوں کو انسانی معاشرے کی تمام مشکلات کی جڑ قرار دیا اور کہا کہ ان طاقتوں نے تقوائے الہی اور حقیقت انسانی کو فراموش کر دیا ہے اور قول و فعل پر پر شیطان کے تسلط کا راستہ کھول دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے طاقت کے مراکز پر جو لوگ حکمرانی کر رہے ہیں وہ علاقے کے ملکوں میں بےگناہ عوام کو اپنے ملک کے دفاع کے جرم میں قتل کر رہے ہیں۔......./169